مختصر تفسير ابن كثير ١/٣ لإمام الصابوني
مختصر تفسير ابن كثير ١/٣ لإمام الصابوني Original price was: ₹6,999.Current price is: ₹5,999.
Back to products
الأدب المفرد - الأمام البخاريّ
الأدب المفرد - الأمام البخاريّ Original price was: ₹1,333.Current price is: ₹1,288.

كتاب الزهد – وكيع ابن الجراح

Original price was: ₹999.Current price is: ₹818.

Description

یہ مجموعہ تین ائمۂ سلف کی اُن گراں قدر تصانیف پر مشتمل ہے جو زہد، ورع اور اصلاحِ نفس کے موضوع پر لکھی گئی ہیں۔ ان رسائل میں دل کی حالت، نیت کی اصلاح، دنیا سے بے رغبتی، اور بندے اور رب کے تعلق کو بڑے سادہ، صاف اور بے تکلف انداز میں بیان کیا گیا ہے۔

١:پہلی کتاب ” کتاب الزهد” امام وکیع بن الجرّاح رحمہ اللہ کی ہے۔ شیخ وکیع اس طبقہ کے امام تھے جنہوں نے علمِ حدیث کے ساتھ ساتھ تقویٰ اور خوفِ خدا کی عملی مثال قائم کی۔ ان کی یہ کتاب احوال و مقامات پر مشتمل ہے، اور اسے تین حصوں میں ترتیب دیا گیا ہے۔نیز اس کتاب کا مکمل اردو ترجمہ (کتاب الزهد کے نام سے)بھی انڈیا میں چھپ چکا ہے ۔

٢:دوسری کتاب "کتاب الزهد” امام ابو داود سجستانی رحمہ اللہ (صاحب السنن) کی تصنیف ہے۔ اس میں سلفِ صالحین کے حالات، ان کی عبادات، ان کی سادگی اور طرزِ زندگی کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ حصہ خاص طور پر طالب علم اور سالک کے لیے فائدہ مند ہے۔اسکا اردو ترجمہ میرے علم میں نہیں ۔

٣:تیسری کتاب”الفوائد في الزهد” امام ابو جعفر الخلدی رحمہ اللہ کی ہے۔ اس میں نصیحتیں، حکیمانہ اقوال، زہد کی حقیقت اور دنیا کی بے ثباتی کا بیان ملتا ہے۔ اس حصہ میں دل کو جھجک دینے والی، اور سوچ کو بدل دینے والی باتیں موجود ہیں۔اس کتاب کا بھی اردو ترجمہ میرے علم میں نہیں ۔

محقق نے ان تینوں کتب کی تصحیح، ضبط، تعلیق اور تخریج کا اہتمام کیا ہے۔یہ کتاب ان حضرات کے لیے مفید ہے جو زادِ آخرت، تہذیبِ نفس اور سادہ دینی زندگی کی تلاش رکھتے ہیں۔اور جو سلف کے طریق پر دین کو سمجھنا اور اپنانا چاہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان لوگوں کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔

نوٹ:گزشتہ ماہ میں اپنے واٹس ایپ چینل پر میں نے جو اقوالِ سلف نقل کیے تھے وہ زیادہ تر اسی کتاب سے منتخب کیے گئے تھے۔

از قلم: ندیم اشرف کشمیری

0 reviews
0
0
0
0
0

There are no reviews yet.

Be the first to review “كتاب الزهد – وكيع ابن الجراح”

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You have to be logged in to be able to add photos to your review.